صدر کا انتخاب بلامقابلہ ہوناچاہیے تھا:حنیف عباسی

Mar 09, 2024 | 10:59

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کا انتخاب بلا مقابلہ ہوجانا چاہیے تھا۔تفصیلات کےمطابق رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا پارلیمنٹ آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ محمود اچکزئی سینیئر آدمی ہیں ان پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔آپ کو شکست دیوار پہ لکھی ہوئی نظر آرہی ہے۔مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم بن گیا ، وزیر اعلیٰ بن گئے، صدر بھی بنے جائے گا ۔ مجھے ابھی تک کسی نے نہیں پوچھا کہ کونسی وزارت لینی ہے۔

مزیدخبریں