خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری عمران اشرف چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے اڈا ورکشاپ سے خانقاہ ڈوگراں تک کارپٹ روڈکی تعمیر منظور ہو گئی۔دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ نے مسلم لیگی رہنما کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عمران اشرف چدھڑ کا کہنا ہے کہ علاقے کی محرومیوں کا ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ عوام اور اپنے حلقے سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔