مہنگائی‘ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت  کی اولین ترجیح ہے:شیخ عظیم جاوید 

Mar 09, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کے نوجوانوں کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے، اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالرشپس کے مواقع بڑھانے، سکلز پروگرام اور لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کرنے کے اقدامات کو جلد عملی جامہ پہنتے دکھائی دیں گے پاکستان میں محروم اور درمیانے طبقے کے خاندانوں کے لیے حکومت جلدآسان اقساط پر گھر اور کاروبار کیلئے سود فری قرضہ فراہم کرنے جا رہی ہے۔

مزیدخبریں