افغانستان: شاہ عروس ڈیم کے پاور ہاؤس، ٹربائنوں کی تنصیب کا کام شروع 

کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ شاہ عروس ڈیم منصوبے کے پاور ہاؤس اور بجلی پیدا کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ ڈیم 30 ملین کیوبک میٹر پانی کو ریگولیٹ کرنے اور سال میں تقریباً 5 ملین کیوبک میٹر پینے کا پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اس کے علاوہ اس ڈیم میں 1.2 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے اور تقریباً 2700 ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...