آج کے ہونہار ہمارا کل کا سرمایہ واثاثہ ہیں: سجاد باقر ڈوگر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں سجاد باقر ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کے ہونہار ہمارا کل کا سرمایہ واثاثہ ہیں تعلیم و تربیت میں والدین کیساتھ ساتھ اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے برائٹ مثالی سکول کو شیخوپورہ کے تعلیمی اداروںمیںسے مختلف پایا ہے بچوں میں نصاب سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاںاور ان میں اعتماددیکھ کر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ تعلیمی ماحول بہتر ہونے کیساتھ ساتھ کھیلوں اور ننھے طلباء وطالبات میں خوداعتمادی بہت زیادہ ہے برائٹ مثالی سکینڈری سکول شیخوپورہ کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس میں ہوسٹل سسٹم ہے اور طلباء ٹیوشن کی بجائے سکول میں ہی تعلیمی سرگرمیوںجاری رکھے ہوئے ان خیالات کااظہارانہوںنے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پرنسپل ایاز حسین کھیڑا، بلال حسین، وقاص گجر، ندیم الحق گجر ایڈووکیٹ، سلطان حمید راہی ، شفیق بزمی ، سعید حسین سندھو ، ڈاکٹر خضر حیات، ارشد بھٹہ ، مبشر خان چانڈیہ ، میاںراشد کھگہ،سرفراز احمد میتلا، جاوید افضل بلوچ سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن