تلونڈی بھنڈراں ( پ ر)مرکزعلوم اسلامیہ جامعہ فیض الاسلام کے تقریباً 11 طالب علموں نے اپنا حفظ مکمل کر لیا جامع مسجد فاروق اعظم تلونڈی بھنڈراں میں انکی دستار بندی کی اورشیلڈز سے نوازا گیا۔ علماء اکرام مولانا احمدعمر‘ حافظ محمد حسن افضال صدیقی ‘ مولاناپیر قاری شیر زمان کھٹانہ‘ مولانا مفتی رفیع الحق کھٹانہ‘ مولانا غلام نبی کھٹانہ نے گفتگو کرتے کہا کہ تم میں سے سب سے بہترین وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ ہم سب بھی ملکر اس رمضان المبارک کو ایک ایسا رمضان بنائیں جس میں ہم قرآن مجید کی تعلیمات کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اوراساتذہ کرام کو میاں بلال‘ رانا شاہد‘ میاں امتیاز سمیت علاقہ بھرکے سیاسی سماجی کارکن اورمذہبی لوگوں نے مبارکباد دی۔