برٹش کونصلیٹ کے وفدکا  ڈی پی او آفس قصور کا دورہ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) برٹش کونصلیٹ کے خصوصی وفدنے ڈی آئی جی انعام وحید کی زیر قیادت ڈی پی او آفس قصور کا دورہ کیا، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اینٹی ریپ ایکٹ کے نفاذ اور جنسی جرائم کے متعلق کیسز پر بریفنگ دی، ڈی پی او قصورنے سال 2023 کے دوران جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے متعلق بتایا، برٹش کونصلیٹ کے وفد نے قصور پولیس کی کارکردگی کو سراہا، میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شاہد خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن پنجاب،سپرنٹنڈنٹ جیل قصور،محکمہ صحت کے آفیسر، سوشل ویلفیئر کے آفیسرز، نجی آرگنائزیشن کے عہدیدران،تفتیشی افسروں اور لیڈی پولیس افسروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن