مستحقین کی دہلیز پر رمضان پیکیج تیزی سے پہنچایا جا رہا ہے:چوہدری ارشد

ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) صوبہ بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کے تحت ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے۔مستحقین کی دہلیز پر رمضان پیکیج تیزی سے پہنچایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ڈی پی او صاعد عزیز کے ہمراہ رمضان نگہبان پیکیج کیلئے قائم جمنازیم ہال وئیر ہاوس کا اچانک دورہ کرتے کیا، ڈپٹی کمشنر نے سامان کی دستیابی‘ سٹور‘ ترسیل کیلئے وضع کردہ میکانزم کے مطابق جائزہ لیا اور پیکیج میں موجود اشیاء کی کوالٹی کی متفرق سیمپلنگ کرانے سمیت ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنی موجودگی میں مشین پر اشیاء کا وزن بھی کرایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان نگہبان پیکیج کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تصدیق بھی لازمی کروائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن