امن، تعلیم، صحت، روزگار ‘ انصاف ہرانسان کابنیادی حق ہے : خالد محمود 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈوثیرن کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ امن، تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف ہرانسان کابنیادی حق ہے ریاست شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اوران کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی پابند ہے وقت آگیا ہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جس کیلئے باہمی سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا، میڈیا سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہا کہ ماضی میں تعمیر ہونیوالے متنازعہ منصوبوں نے ہمارے ملک کو انتہائی مقروض اور معیشت کو مفلوض کیا ہے، کرپٹ عناصر کا احتساب ناگزیر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن