چند مہینوں میں صوبے میں گڈ گورننس نظر آئے گی :ذیشان پرویز 

Mar 09, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ وفاق میں معاشی ترقی کی رفتار تیز تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب میں بزدار حکومت کی پھیلائی گئی تباہی کے اثرات کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانا ہوگا جس کیلئے مریم نواز ہر سطح پر اقدامات کررہی ہیں چند مہینوں میں صوبے میں گڈ گورننس نظر آئے گی۔ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور جدوجہد کریگی اور پنجاب میں شہباز شریف کے دور کی ترقی کو واپس لایا جائیگا،عوام آج بھی تعلیم،صحت،روڈ نیٹ ورک سمیت دیگر شعبوں میں (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی کو یاد کرتے ہیں مگر بزدار دور کے بعد کوئی بھی شعبہ دیکھ لیں وہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

مزیدخبریں