پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دوحہ میں واپس لینڈنگ

Mar 09, 2024 | 12:08

ویب ڈیسک

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 288 شیڈول سے ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، روانگی کے 15 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر سمندر پر فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد پرواز نے دوحہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ کی۔ 

ذرائع کے مطابق مسافر طیارے کے اندر موجود رہے، انجینئرز نے فنی خرابی دور کی اور 2 گھنٹے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو رات گئے اسلام آباد پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران پی آئی اے کے دو طیارے سعودی عرب میں فنی خرابی کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک بوئنگ 777 طیارہ گزشتہ کئی دن سے مسقط ایئر پورٹ پر خراب کھڑا ہے

مزیدخبریں