جان کر خوشی ہوئی گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے:ایڈورڈ رابٹ پریڈا 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رومانیہ کے سفیر چارج ڈی افیئر ز ایڈورڈ رابٹ پریڈا نے کہا کہ رومانیہ جی ڈی پی کے اعتبار سے یورپی یونین میں 13ویں جبکہ اکنانومی میں دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔بہت جلد ان فگرز میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اور یہ SMEکا حب ہے۔یہاں کی مصنوعات کی کوالٹی انتہائی عمدہ ہے رومانیہ میں ان مصنوعات کی تشہیر ناگزیر ہے ۔ مستقبل قریب میں گوجرانوالہ میں ٹریڈ ڈیسک بنایا جائے گا جو معلومات کے ذریعے دوطرفہ تجارتی کیلئے بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔ رومانیہ اور پاکستان کے مابین پہلے سے تجارتی تعلقات موجود ہیں جسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کیلئے دونوں ممالک کی کاروباری افراد مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں ۔کیونکہ رومانیہ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن