نوشہرہ ورکاں:مرسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مرسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 260 مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا ۔ فاؤنڈیشن کا مستحق افراد کی خدمت کا سفر عرصہ 17 سالوں سے جاری ہے ۔رمضان پیکج کے بعد عیدالفطر پر مستحق خاندانوں میں عید پیکج بھی تقسیم کیا جائے گا عیدالاضحی پر خصوصی پیکج اور اس کے علاؤہ بیوگان اور مستحق افراد کو ماہانہ مالی امداد دی جاتی ہے اور ہر پندرہ روز بعد فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن