حافظ آباد:محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار منعقدہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر عاطف علی نے کی۔خواتین ورکرز اور مختلف محکموں و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پڑھی لکھی خواتین کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا َ۔

ای پیپر دی نیشن