نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر صغریٰ سہیل چٹھہ نے کہا کہ اسلام نے 14 سو سال قبل عورت کو معاشرے میں باعزت مقام دیا ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو رحمت قرار دیا ۔خواتین کے حقوق متعین کئے جن پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔انسانی معاشرے میں خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ترقی ممکن نہیں 8 مارچ خواتین کا عالمی دن خواتین کے حقوق معاشرے میں ان کے تعمیری کردار کی پہچان کا دن ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے لئے موثر تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرامز کو فروغ دیا جائے ہر شعبہ میں منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے آج خواتین عہد کریں کہ وہ ہر قسم کے حالات کا بے خوفی اور جرات و بہادری سے مقابلہ کریں گی۔