حضرت عائشہ صدیقہؓ ، فاطمۃ الزہراؓ کی مقدس زندگیاں مشعل راہ ہیں: مولانا داؤد 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفٰی مولانا محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بیٹیوں کے لئے مومنوں کی اماں جان سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا کی مقدس زندگیاں مشعل راہ ہیں اور یہی مقدس و پاکباز بیبیاں ہماری رول ماڈل ہیں ۔ کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد انسان کی اپنی مرضی ختم صرف اور صرف اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب کی رضا و خوشنودی پر عمل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر ہی عمل کرنا چاہیے اسلام سے متصادم نظریات کی ہمارے ہاں گنجائش نہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت چراغ خانہ ہے شمع محفل نہیں،گھر کی زینت ہے سڑکوں کی رونق و تماشہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا افسوس کہ نہاد عورت مارچ کرنے والوں نے جمعۃ المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن