پنجاب حکومت اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیاں لینے کیلئے پر عزم ہے :ریاض احمد تارڑ

Mar 09, 2024

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سکولز ایجوکیشن کو پرائیویٹ کرنے کے لیئے اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیاں لینے پر پر عزم ہے۔  ضلع میں اساتذہ اکرام کو آٹا تقسیم کرنے پر لگایا گیا ہے اور کلاس فور کے ملازمین کو مارکیٹ کے اندر ریٹ کنٹرول کرنے میں ہوشیار کیا گیا ہے۔گورنمنٹ سکولز اور کالجز میں آؤٹ پٹ نہ ہے کا بہانہ بنانے میں آسانی پیدا ہو۔ عوام کے اندر گورنمنٹ سیکٹر کاگراف ختم کرنی کی نئی چال ہے ۔خود ہی پنجاب حکومت ادارے تباہ کریںغیر تدریسی ڈیوٹیاں لگا کر جواز پیش کیا جائے کہ ادارے خسارہ میں ہیں۔

مزیدخبریں