گوجرانوالہ:شہداء پٹرولنگ پولیس کے ورثاء کو رمضان پیکیج کی تقسیم 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ‘ایڈیشنل آئی جی رائو عبدالکریم اور ڈی آئی جی پٹرولنگ اطہرو حید کے احکامات کی روشنی میں شہداء پٹرولنگ پولیس کے ورثاء کو رمضان پیکیج کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ گذشتہ روزڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس ملک محمدنعیم شہید کانسٹیبل بسر خان کے گھر شیخوپورہ گئے اور رمضان پیکیج شہید کے ورثاء کے حوالے کیا۔ شہید کے اہلخانہ نے پٹرلنگ ٹیم کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ملک نعیم نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے شہداء محکمے کا جھومر ہیں انہوں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کیا ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن