رمضان المبارک ، وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں ڈیوٹی کے اوقات کم کر دیئے گئے

رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کیلئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق  رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔علاوہ ازیں سندھ حکومت نے بھی ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں، وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے

ای پیپر دی نیشن