سویڈن نیٹو کا رکن ملک بن گیا جس کے بعد نیٹو کے رکن ممالک کی تعداد 32 ہو گئی ہےاس حوالے سے سویڈن کے وزیر اعظم نے شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی اپنی دستاویز واشنگٹن ڈی سی میں ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کے پاس جمع کروائی، جس کے بعد سویڈن نیٹو کا نیا ممبر ملک بن گیا۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے ، نیٹو کی پالیسیوں اور فیصلوں کی تشکیل میں مساوی موقف کے ساتھ سوئیڈن اب نیٹو کی میز پر صحیح جگہ لے گا۔واضح رہے کہ سویڈن کا جھنڈا 11 مارچ 2024 کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں دیگر 31 اتحادیوں کے ساتھ ساتھ بیک وقت پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں نیٹو کمانڈز کی ہر عمارت پر لہرایا جائے گا۔
سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ، رکن ممالک کی تعداد 32 ہو گئی
Mar 09, 2024 | 13:10