رمضان المبارک کےدوران وفاقی سرکاری دفاترکےاوقات کارتبدیل کردئیےگئے،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق ہفتہ کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے، ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کےمطابق جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔