انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔
41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق اسپن بولر متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ آسٹریلیا کے سابق اسپن بولر شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔