آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے بیٹھنا آئین کی پامالی ہے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے بیٹھنا آئین کی پامالی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے دو خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے ، اب وہ جمہوری اداروں پر بھی قابض ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، ہمارے پاس الیکٹورل کالج میں مطلوبہ اکثریت پوری تھی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے عہدے اہلیت کو دیکھے بغیر اور جمہوری اقدار کے بغیر بانٹے۔

ای پیپر دی نیشن