ویڈیو: 12 سالہ ہندوستانی بچہ اپنی ہوشیاری سے چیتے کا شکار ہونے سے بچ گیا

تصور کریں کہ آپ اتفاقیہ طور پر اپنے فون پر سکرول کر رہے ہیں اور ایک چیتا کمرے میں داخل ہو رہا ہے۔اس ہفتے مغربی ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ موہت آہیرے کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔ وہ ایک شادی ہال میں ایک دفتر کے کمرے کے اندر موجود تھے جب ایک چیتا ان کے بالکل پاس سے گزرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا۔وہ فوراً چھلانگ لگا کر کمرے سے باہر نکلے، اپنے پیچھے دروازہ بند کر دیا (اور انہیں اپنا فون لینا بھی یاد تھا)۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بعد میں چیتےکو پرسکون کیا اور اسے جنگل میں منتقل کردیا۔ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق، آہیرے شادی ہال کے ایک سیکورٹی گارڈ کا بیٹا ہے۔ جیسے ہی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی، آہیرے کو اپنی ذہانت اور پھرتی کے لیے کافی تعریف ملی۔

ای پیپر دی نیشن