عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے دو خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے ، اب وہ جمہوری اداروں پر بھی قابض ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہو گا، ہمارے پاس الیکٹورل کالج میں مطلوبہ اکثریت پوری تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عہدے اہلیت کو دیکھے بغیر اور جمہوری اقدار کے بغیر بانٹے۔دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیر قانونی ہیں۔ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن