) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے رمضان المبارک کا چاند پیدا ہو گا جس کی 11 مارچ کو رویت کے وقت عمر 28 گھنٹے سے زیادہ ہو گی، اس لئے 11 مارچ بروز پیر کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 11 مارچ کو سندھ میں مطلع ابر آلود ہو گا تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہو گا۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آسمان ابر آلود ہونے کے سبب چاند دیکھنے کیلئے صورت حال واضح نہیں ہو گی۔