سونےکی قیمت میں 1600روپےکااضافہ ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافے کےبعدسونا 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے اضافےکےبعد10 گرام سونا 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر پہنچ گیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کے اضافے سے 2198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔