وزیراعظم کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوگا۔

May 09, 2010 | 00:44

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں پانچویں تین روزہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن نمائش کے آغاز کے موقع پر سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد عدلیہ کی خاطر قربانیاں دی ہیں، وہ اداروں میں تصادم کی ہر کوشش ناکام بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے خلاف  خلاف کیس میرٹ پرخارج ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل براہ راست سوئس عدالتوں سے رابطہ نہیں کرسکتے، یہ کام وزیر قانون کا ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہونے والی نمائش کو سراہا اور کہا کہ اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے آئی ٹی یونیورسٹی اور تفریحی پارک بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر سندھ اورخیبر پختونخوا کے وزرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون اورمحمد ایوب خان بھی موجود تھے۔ نمائش میں ایک سو اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں دس غیرملکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
مزیدخبریں