پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے قومی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ بہتر بنانی ہو گی۔

May 09, 2010 | 00:53

سفیر یاؤ جنگ
نوجوان اور اُبھرتے ہوئے کرکٹرز کی تربیت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری پی سی بی سمر کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ فیلڈنگ انفرادی شعبہ ہے اور اس میں کھلاڑیوں کو خود محنت کرنا ہوتی ہے۔ کوچ باہر بیٹھ کر گراؤنڈ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کروا سکتا۔ قومی ٹیم بیس اوورز میں آل آؤٹ ہو رہی ہے، ٹیم انتظامیہ کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا
چاہیے۔ ٹی ٹوینٹی میں وکٹیں بچا کر رکھنے والی
ٹیم ہی بڑے سکورز کرتی ہے اسی لیے آسٹریلیا
کی پرفارمنس سب سے اچھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی کی کپتانی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے پوری ٹیم ہی ناقص کارکردگی دکھا رہی ہے۔
مزیدخبریں