سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذیلی کمیٹی کے اراکین سینیٹر ہارون اختر، سینیٹر طارق عظیم اور سینیٹر طاہر مشہدی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹرز کو سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ کمیٹی کی طرف سے تعمیراتی کام کے سلسلے میں تمام تنازعات کو حل کرنے کے
لیے پندرہ دن کی مدت دی گئی ہے جس کے بعد
جلد از جلد اس کام کو مکمل کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا کہ جو کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مصروفیت کی وجہ سے وہ ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال کم ہو۔ اگر ضرورت پڑی تو میچ فکسنگ کے حوالے سے آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔