وزیراعظم نے یہ بات وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی حیدرآباد ڈویژن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی حیثیت کے معاملے پر اگر ان کے اتحادی سٹیک ہولڈر ہیں تو پیپلزپارٹی بھی سٹیک ہولڈر ہے ، ہم حیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے حق میں ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے، اداروں میں تصادم ہوا تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے غلطیاں ضرور ہوئی ہیں تاہم ہماری نیت صاف ہے ۔ صوبہ سندھ میں کئی میگا پراجیکٹ جاری ہیں، جلد تین پاور پلانٹس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال سندھ حکومت پچاس ہزار ایکٹر زمین غریب خواتین میں تقسیم کرے گی ۔