امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈرجنرل سٹینلے میک کرسٹل نے قبائلی علاقوں میں طالبان اورالقاعدہ کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان پر دباؤ بڑھایا ہے۔   

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنرل میک کرسٹل نے ایک روز قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی اوران پر زور دیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف فوری کارروائی شروع کرے ۔ امریکی عہدیدار کے مطابق میک کرسٹل نے جنرل اشفاق پرویزکیانی کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اس وقت لاحق خطرات میں سنگینی کا پہلو بہت زیادہ ہے اور پاکستان کو فوری طورپرشمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کردینا چاہیے۔ نیویارک ٹائمز نے دونوں جرنیلوں کے قریبی دوستوں کے حوالے سےکہا ہے کہ یہ نیا دباؤ پاکستانی نژاد فیصل شہزاد کی جانب سے ٹائمزسکوائر میں دھماکے کی کوشش اوراس کے اعتراف کے بعد ڈالا جا رہا ہے جس میں اس نے شمالی وزیرستان میں تربیت حاصل کرنے کے بارے میں بیان دیا ۔ نیویارک ٹائمزکے مطابق دوسری جانب اسی روز امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن نےصدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں بھی ایسا ہی پیغام دیا گیا  ۔ 

ای پیپر دی نیشن