2 مئی .... امرےکی انتقام

May 09, 2011

جاوید قریشی
دومئی :چار امرےکی ہےلی کاپٹرز افغانستان کے کسی مقام سے پرواز کر کے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے اےبٹ آباد پہنچے اور پاکستان ملٹری اکےڈمی سے محض اےک کلو مےٹر کے فاصلے پر واقع اےک وسےع و عرےض کمپاﺅنڈ مےں روپوش، امرےکہ کو مطلوب اپنے دشمن نمبر اےک اسامہ بن لادن پر حملہ کر کے اسے جاں بحق اور لاش لے کر واپس افغانستان روانہ ہو گئے۔ پروگرام کے مطابق چار مےں سے دو ہیلی کاپٹرز کو اترنا تھا اور دو غالباً نگرانی کی غرض سے فضا مےں ہی محو پرواز رہے۔ اترتے وقت اےک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پےش آےا، اسے کرےش لےنڈنگ کرنا پڑی۔ اےک اطلاع ےہ ہے کہ حادثہ فائرنگ مےں تبادلہ کی وجہ سے پےش آےا۔ اس آپرےشن مےں 40 منٹ لگے۔ جاتے وقت امرےکی فوجی ناکارہ ہو جانے والے ہےلی کاپٹر کو مکمل طور پر تباہ کر گئے تاکہ کوئی شہادت ، کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔ امرےکہ کے اس حملہ سے پاکستانی قوم ششدر رہ گئی۔ چار ہےلی کاپٹرز جلال آباد سے پرواز کر کے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اےبٹ آباد تک پہنچے، ہماری فضائےہ ، ہمارے رےڈارز کو خبر تک نہ ہوئی۔ اس کے بعد ملٹری اکےڈمی کاکول سے اےک کلو مےٹر کے فاصلہ پر واقع اےک کمپاﺅنڈ پر امرےکےوں کے مطابق گولےوں کا زبردست تبادلہ ہوا۔ آپرےشن 40 منٹ تک جاری رہا جس مےں اسامہ جاں بحق ہوا، اس کی لاش حملہ آور قبضہ مےں لے کر واپس پرواز کر گئے ہماری سےکورٹی فورسز کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ آپرےشن اےسے شہر مےں ہوا جو گےریژن ٹاﺅن کہلاتا ہے اور اےک اےسے مقام پر جو ملٹری اکےڈمی سے محض اےک کلو مےٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ ےہ سب کچھ کےسے ممکن ہوا ؟ ہم لوگ جو اپنی انٹےلی جنس سروسز اور سےکورٹی فورسز کی پےشہ وارانہ صلاحےتوں کے راگ الاپتے نہےں تھکتے حےران ہےں کہ اتنا بڑا سےکورٹی لےپس (Securiy Lapse) کےونکر ممکن ہوا۔ ےہ غرےب قوم پےٹ پر پٹی باندھ کر اپنی ڈےفنس فورسز کی ضرورےات پوری کرتی رہی ہے۔ لےکن اس واقعہ نے قوم کو ہلا کے رکھ دےا ہے۔ اےسی غفلت ، اےسی ناہلی۔ دوسری شدےد ہزےمت اس بات کی کہ اسامہ جسے اےک عالم اےک عرصہ سے تلاش کر رہا تھا اور جس کی پاکستان مےں عدم موجودگی کا ہم سےنہ ٹھونک کر اعلان کرتے تھے آخر ہمارے گےریژن ٹاﺅن اےبٹ آباد مےں ہماری ملٹری اکےڈمی سے اےک کلو مےٹر دور اےک کمپاﺅنڈ مےں روپوش تھا جس کا پتہ ہماری اےجنسےز نہ لگا سکےں۔ قوم ان سوالوں کے جواب مانگتی ہے۔ محض خاموش رہنے، پےرس اور روس کے دورے کرنے سے بات نہےں بنے گی ان واقعات کی تفصےلی تحقےقات ہونی چاہئے اور قوم کو انکوائری کے نتائج سے آگاہ کےا جائے۔دنےا ہمےں شک کی نگاہ سے دےکھ رہی ہے۔ سی۔آئی۔اے کے ڈائرکٹر نے تو لگی لپٹی رکھے بغےر کہہ دےا کہ پاکستان حکومت اس تمام واقع مےں ملوث ہے ےا انتہا سے زےادہ نا اہل ہے۔ حامد کرزئی نے اےبٹ آباد کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ سے کہتے آئے ہےں کہ دہشت گردوں کی تربےت گاہےں اور ان کے لئے محفوظ پناہ گاہےں افغانستان سے باہر (پاکستان مےں ) ہیں۔اسامہ بن لادن کی اےبٹ آباد مےں موجودگی ان کے دعووں کو درست ثابت کرتی ہے۔ ادھر بھارت کی فضائےہ کے سربراہ نے بےان دےا کہ امرےکہ کی طرح وہ بھی دہشت گردی کے خلاف سرجےکل سٹرائےک کا حق رکھتے ہےں۔ بھارت خود کو خطے کا امرےکہ سمجھتا ہے اور امرےکی زبان بول بول کر اپنا قد کاٹھ بڑھانے کا کوئی موقعہ گنوانا نہےں چاہتا۔ خےر واقعہ ہی اس قسم کا ہو گےا ہے کہ ہم پاکستانےوں کو ےہ دلخراش باتےں سننی پڑی ہےں۔
مےں نے اپنے پچھلے کام مےں لکھا تھا کہ پاکستان اور امرےکہ کے تعلقات سرد مہری اور گرمجوشی کے بےن بےن چلتے رہے ہےں۔ کبھی سرد مہری ان پر غالب رہی اور کبھی گرم جوشی ، لےکن اندازہ لگاےا جائے تو تعلقات مےں سرد مہری کا غلبہ زےادہ عرصہ کے لئے رہا ہے۔ رےمنڈ ڈےوس کے واقعہ سے اسامہ کی اسےری اور ہلاکت کے آپرےشن تک تعلقات مےں سرد مہری کے ساتھ بد اعتمادی بھی داخل ہو گئی ۔ جو باتےں ڈھکے چھپے انداز مےں دونوں ملکوں کی مذ اکراتی ٹےموں کے درمےان بند کمروں مےں ہونا چاہئےں، وہ اب کھلے عام کی جانے لگی ہےں۔ قارئےن کو ےاد ہو گا اےڈمرل مائک مولن نے اپنے گذشتہ دورے کے دوران بعض اےنکر پرسنز سے گفتگو کے دوران پہلی بار آئی۔اےس۔آئی پر الزام لگاےاتھا کہ آئی ۔ اےس۔ آئی کے کچھ عناصر کے حقانی نےٹ ورکس سے تعلقات ہےں اور حقانی نےٹ ورکس کے لوگ شمالی وزےرستان سے نکل کر افغانستان مےں امرےکےوں پر حملے کر کے انہےں ہلاک کرتے ہےں۔ مولن نے ےہ بھی کہا تھا کہ امرےکی جانوں کی حفاظت ان کا مقدس فرےضہ ہے۔ اےسی ہی باتےں سی۔آئی۔اے کے ڈائرےکٹر پنےٹا نے جنرل پاشا سے موصوف کے واشنگٹن کے دورے کے دوران کی تھےں۔ اب جب کہ امرےکہ مےں سی۔آئی۔اے پےنٹا گون کے عہدوں کے لئے نئے سربراہ تعےنات کرنے کا فےصلہ کر لےا گےا، جنرل پےٹرےاس کو ڈائرےکٹر سی۔ آئی۔ اے تعےنات کرنے کی تجوےز ہے۔ جنرل پےٹرےاس اور جنرل کےانی کے درمےان بہت گرم جوشی کے تعلقات نہےں ہےں۔ بلکہ جنرل کےانی پےٹرےاس کو سےاسی جنرل کہتے ہےں۔ جنرل پےٹرےاس جو عراق اور افغانستان مےں جنگی جوہر دکھا چکے ہےں ان کے متعلق کہتے ہےں کہ وہ اگلی جنگ خاکم بدہن پاکستان مےں لڑےں گے۔ خدا کرے اےبٹ آباد پر برق رفتار امرےکی ےلغار کسی اےسی مہم جوئی کا پےش خےمہ ثابت نہ ہو۔ پاک امرےکہ تعلقات اس وقت مشکل صورت حال سے دوچار ہےں مگر اس حقےقت سے بھی انکار ممکن نہےں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پےش قدمی اور افغانستان سے اتحادی فوجوں کی باعزت واپسی پاکستان کے تعاون کے بغےر ممکن نہےں۔ اس لئے اےک جانب امرےکےوں سے کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے کہ گراس مےن کے بےان کے مطابق اگر ان کا پےمانہ صبر لبرےز ہو سکتا ہے تو بے شمار قربانےاں دےنے کے بعد پاکستانی قوم کا پےمانہ صبر بھی لبرےز ہو چکا ہے۔ امرےکہ سے وہ مزےد (do more) کی گردان سننے کے لئے تےار نہےں۔ قوم اپنی حکومت کی اس پالےسی سے بھی نالاں ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں ملکی سلامتی کے بنےادی تقاضوں کو مسلسل دوسروں کی خواہشات کے تابع بناےا جا رہا ہے۔ پاکستانی قوم بلا شبہ اےک خوددار قوم ہے اور دوستوں کے لئے کوئی بھی قربانی دے سکتی ہے۔ لےکن اس کے بدلے مےں دھمکےاں اور الزامات سننے کی کسی طور روا دار نہےں۔ اس قوم کی آزادی و خود مختاری کو چےلنج کرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت مےں کسی بڑے حادثے کے امکان کو نظر انداز نہےں کےا جا سکتا۔
پاکستان کے سےکرٹری خارجہ نے بجا طور پر اس قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ اےبٹ آباد جےسا کوئی اور واقعہ اگر رونما ہوا تو تباہ کن ہو گا۔ سلمان بشےر نے کہا کہ اےبٹ آباد کے واقعہ کے حوالے سے کوئی غلط فہمی مےں نہ رہے ۔ اےسا واقعہ دہراےا گےا تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، do more کا راگ الاپنا بند کےا جائے۔ہم قومی خود مختاری پر سمجھوتا نہےں کرےں گے آئندہ ےک طرفہ کاروائی کرنے والے تباہی سے دوچار ہوں گے۔ دہشت گردی سے نمٹنے مےں آئی۔اےس۔آئی کا شاندار رےکارڈ ہے۔ آئی۔اےس۔آئی اور القاعدہ کے مابےن روابط کا الزام حقائق کے منافی ہے۔ سلمان بشےر نے مزےد کہا کہ پاکستان امرےکہ سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے لےکن ڈرون حملے ہماری خود مختاری کے خلاف ہےں۔ انہےں بند ہونا چاہئے۔ اےبٹ آباد مےں ہونے والے امرےکی آپرےشن سے ملکی سا لمےت اور عالمی اخلاقےات پر سوال پےدا ہوتے ہےں۔
کور کمانڈر زکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چےف نے کہا کہ ٓائندہ کوئی (اےبٹ آباد)اےسا واقعہ رونما ہوا تو برداشت نہےں کےا جائے گا اور آئندہ کوئی اےسی کاروائی ہوئی تو امرےکہ سے فوجی اور انٹےلی جنس تعاون پر نظر ثانی کی جائے گی۔ پرےس رےلےز کے مطابق اےبٹ آباد واقعہ کی تحقےقات کا حکم دے دےا گےا ہے۔ اجلاس مےں ملک مےں امرےکی فوجےوں کی تعداد کم کروانے کا فےصلہ بھی کےا گےا ہے۔ اسامہ بن لادن کی پاکستان مےں موجودگی کے حوالے سے انٹےلی جنس کمزورےوں کو تسلےم کرتے ہوئے ےہ بھی کہا گےا کہ القاعدہ اور دہشت گردوں کے خلاف آئی۔اےس۔آئی کی کاروائےوں کا کوئی نعم البدل بھی نہےں۔ اجلاس مےں بےان کےا گےا کہ پاکستان کے سٹرےٹےجک اثاثے انتہائی محفوظ ہےں اور ان کی حفاظت کے لئے محفوظ حصار قائم کےا گےا ہے۔ امرےکہ کے اےوان زےرےں مےں اےک بل پاکستان کی امداد روکنے کے متعلق پےش کےا گےا ہے ۔ ادھر سےنٹ کی آرمڈ کمےٹی کے سربراہ نے بےان دےا ہے کہ وہ تسلےم نہےں کر سکتے کہ پاکستان کے اعلیٰ عہدے داروں کو پاکستان مےں اسامہ کی موجودگی کا علم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو ملا عمر کی موجودگی اور کوئٹہ شوریٰ کے متعلق بھی معلومات ہےں۔ ان الزامات کا جواب دےنا تو وقت ضائع کرنا ہے۔ لےکن سپر پاور کے عہدے داروں کو ےہ بتا دےنا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جو ہم نے چھےڑی نہےں اسے ہماری مدد کے بغےر جاری رکھنااکےلے آپ کے بس کی بات بھی نہےں۔ آپ چاہےں ےا نہ چاہےں آپ کو ہماری اتنی ہی ضرورت ہے جتنی ہمےں آپ کی۔ لہٰذا دھمکےوں اور الزام تراشی کو ترک کر کے تعاون کی بات کرنا زےادہ مناسب ہو گا۔ باہمی اعتماد کی بحالی اور اےک دوسرے پر انحصار حالات کا جبر ہے اسے دونوں ملکوں کو تسلےم کر لےنا چاہئے۔ اپنے تےن ہزار سے کچھ اوپر شہرےوں کی ہلاکت کا انتقام لےنے کے لئے امرےکی عراق، افغانستان اور پاکستان مےں لاکھوں کا خون بہا چکے ہیں۔ اپنے دشمن نمبر اےک کو قتل کر کے اس کی لاش سمندر برد کر دی اب تو امرےکی انتقام کی آگ کو سرد ہونا شروع ہونا چاہئے۔
مزیدخبریں