کراچی سٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد اسے برقرارنہ رکھ سکا۔

May 09, 2011 | 22:15

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پراوجی ڈی سی ایل، لوٹے پاکستان پی ٹی اے، حب پاور کمپنی سمیت سکرپٹس میں شیئرز کی فروخت کے باعث تیزی محدود ہوگئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ترپن پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارنوسو تینتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ چھیاسی لاکھ شیئرز رہا، حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان پی ٹی اے میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبارکے اختتام تک ایک سو تینتالیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو چوبیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی رہی۔
مزیدخبریں