پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا،بھارتی سینئر فوجی حکام کا دعویٰ

نئی دہلی (آن لائن) پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ اپنی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ آپریشن میں ناکامی کے بعد پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر موجود اپنے تمام یونٹس کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور اگلے مورچوں پر ایکٹوڈپلائے منٹ کر دیا ہے۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بھی محتاط ہے تاہم ہماری فورسز اس طرح الرٹ کی نوعیت میں نہیں ہے، پاکستانی فوج کی جانب سے یہ اقدام کور کمانڈرز کے اجلاس کے بعد اٹھایا گیا ہے، یہ اقدام پاک فوج کی جانب سے بھارتی فضائیہ اور آرمی چیف کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے آپشن استعمال کرنے بیانات کے بعد اٹھایا گیا۔
بھارت / دعویٰ

ای پیپر دی نیشن