اصغر خان پٹیشن کیس، سياستدانوں کو دينے کيلئے رقوم فوج کےنہيں ، آئی ايس آئی کے اکاؤنٹ ميں جمع کرائی گئیں۔ اسلم بيگ

سابق آرمی چيف جنرل ريٹائرڈاسلم بيگ نے اصغر خان پٹیشن میں جوابی بیان حلفی سپريم کورٹ ميں جمع کراديا ہے جس ميں سیاستدانوں میں رقوم بانٹنے کی تمام ذمہ داری سابق آئی ايس آئی چيف ليفٹنٹ جنرل اسد درانی پرعائد کی گئی ہے. جنرل ريٹائرڈ اسلم بيگ کی جانب سے جمع کرائے گئے بيان ميں کہا گيا ہے کہ سياستدانوں کو دينے کيلئے رقوم فوج کےنہيں ، آئی ايس آئی کے اکاؤنٹ ميں جمع کرائی گئیں۔ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نےاکاؤنٹ کھلوائے اور رقوم منتقل کيں. انہوں نے اپنے بيان ميں مزيد کہا کہ رقوم کی تقسيم کے معاملے پر اسد درانی نے صدارتی حکم پرعمل کيا، وہ ہی سارے معاملے کے مرکزی کردار ہيں ۔ اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اکاؤنٹ کھلوائے اور نہ ہی فوج اسکی ذمہ دارہے ۔اسلم بیگ کے مطابق اس وقت کے آئی ایس آئی کے چیف ان کے ماتحت نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن