پنجاب اسمبلی کے باہرميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ رحمان ملک اورايف آئی اے کے ان لوگوں کوجو پنجاب کے حالات خراب کررہے ہيں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ رحمان ملک کا کراچی کاامن تباہ کرنے اورلوٹ مارکے پيسے کے لين دين ميں کليدی کردار ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ مجرم وزيراعظم کوبچانے کيلئے پيپلزپارٹی شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہے، پنجاب اسمبلی کاايوان پيپلزپارٹی کی شعبدہ بازی کوہميشہ کيلئے دفن کرديگا . انہوں نے کہا کہ پيپلزپارٹی نے چھ کروڑڈالربچانے کيلئے سپريم کورٹ کے فيصلوں کا تمسخر اڑايا ، ايوان پيپلزپارٹی کاپورا پورا حتساب کرے گا. صوبوں کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ صوبہ بہاولپور کا پہلا حق ہے اسے بحال کياجانا چاہیے ، پيپلزپارٹی جنوبی پنجاب،ہزارہ اورفاٹاسے مخلص ہے تو آئينی راستہ اختيارکرے۔ وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف اورصوبہ بہاولپورکی بحالی کے لیے قراردادیں صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔