نئی دلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہاکہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ان کی خواہش ہے کہ دوہزاربارہ اورتیرہ کے بجٹ میں دفاع کیلئے مزیدانتالیس ارب ڈالر رکھے جائیں، خطے کی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اے کے انتھونی کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی جانب سے بڑھتے خطرات پریشانی کا سبب ہیں ، انہوں نے کہا جنرل وی کے سنگھ کے کھوکھلے بیان کے بعد آرمی کے آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں حکومت کو دوبارہ سے سوچنا چاہیے،بھارتی وزیردفاع نے کہا پہلے سے تیار شدہ منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا ہے جبکہ چین بھی سرحدی علاقوں میں اپنی ملٹری صلاحیتیں برھا رہا ہے