بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، لاہورکے علاقے شاہدرہ اورجیاموسی میں شہریوں کے احتجاجی مظاہرے، ٹائر جلاکر جی ٹی روڈ بلاک کردی

لاہور میں، شاہدرہ ٹائون، جیا موسی، فرخ آباد، بیگم کوٹ، یوسف پارک، بوٹا پارک اورمسلم کانونی سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شہری بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ٹائرجلا کر لاہورگوجرانولہ مین جی۔ٹی۔روڈ کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کے غیرانسانی روئیوں کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں افراد پر مشتمل اس رہائیشی آبادی میں پانی کی سپلائی بھی گھنٹوں سے معطل ہے۔ اس موقع پر عورتوں، بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ شاہدرہ سے تعلق رکھنے والی صعنتی آبادی کے مزدوروں نے بھی احتجاج میں شرکت کی انکا کہنا تھا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث اس علاقے میں صعنت کا پہیہ بھی جام ہوچکا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر شاہدرہ کے عوام کے ساتھ یہ امتیازی سلوک ختم نہیں کیا گیا تو جی۔ٹی۔روڈ کو بند کردیں گے

ای پیپر دی نیشن