ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے،جنوبی علاقوں میں گرمی کی یہ شدت مزید چوبیس گھنٹوں تک برقراررہنے کی توقع ہے

ملک کے اکثرعلاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں آگ برساتے سورج اورلو کے تھپیڑوں نے لوگوں کابراحال کردیا ہے خصوصا ملک کے جنوبی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہرمزید ایک دن اسی طرح برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم پنجاب،خیبرپختونخواہ اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آج شام یا رات بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، سکھر، لاڑکانہ، مکران، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ گرمی دادو، نورپور تھل، سبی اور موہنجوداڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...