ایران نے افغان حکومت کوامریکہ سے معاہدہ ختم نہ کرنے کی صورت میں لاکھوں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی

May 09, 2012 | 15:50

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکہ سے معاہدہ ختم نہ کرنے کی صورت میں ایران میں کام کرنے والے لاکھوں افغان باشندوں اور مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ہے، امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے یورپی ایڈیشن میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق رواں ماہ امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی نے سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی ایران کی جانب سے مخالف کی گئی تھی
مزیدخبریں