سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ججوں کی تقرری کیلئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔

May 09, 2012 | 16:01

سفیر یاؤ جنگ
جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی ميں سپريم کورٹ کے تين رکنی بینچ نے سندھ ميں ججوں کے تقررکيلئے صوبائی حکومت کی اپيل پر فيصلہ سنايا۔ اپيل ميں حکومت سندھ نے ہائيکورٹ کے فيصلے کو چيلنج کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ماتحت عدليہ ميں ججز کی تعيناتی کيلئے صوبائی سطح پر پبلک سروس کميشن کو مجاز بنايا جائے۔ سپريم کورٹ نے صوبائی حکومت کی اپيل کو مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائيکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
مزیدخبریں