ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم مین ان بلیک تھری کا ٹوکیومیں پریمئرمنعقد کیا گیا

May 09, 2012 | 16:27

سفیر یاؤ جنگ
جاپان میں ہونے والے پریمیرمیں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پسندیدہ فن کاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے، فلم میں اداکار ول اسمتھ اورٹومی لی جونزایک مرتبہ پھر اکھٹے ہوئے ہیں ان کے ساتھ نئے اداکارجیوش برولنِ بھی جلوہ گرہورہے ہیں فلم میں اداکارول اسمتھ کا کردارایجنٹ جے کا ہے جو کائنات کے بارے میں معلومات رکھتا ہے ، سیریز کی پہلی فلم انیس سو ستانوے اوردوسری دوہزار دومیں پیش کی گئی تھی ۔دونوں فلمیں دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کر چکی ہیں فلم کے ڈائریکٹر بیری سونن فیلڈ کا کہنا ہے کہ مین ان بلیک تھری بہترین اور منفرد فلم ثابت ہوگی۔ مین ان بلیک تھری تھری ڈی میں بھی پیش کی جائے گی،
مزیدخبریں