”شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے حکیم اللہ محسود گروپ کر رہا ہے“

May 09, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ) ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے حکیم اللہ محسود گروپ کر رہا ہے جس کا مقصد امن معاہدہ ختم کر کے آپریشن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل کے وسط سے ہی شمالی وزیرستان میں حالات خراب چل رہے ہیں اور یہاں جنوبی وزیرستان سے آنے والے گروہوں کی گل بہادر سے باقاعدہ جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں۔ گل بہادر کے قریبی ساتھی کے مطابق میرانشاہ بازار میں گولہ گرنے سے ہونے والا نقصان بہت پریشان کن اور قابل مذمت ہے مگر حکومت کے ساتھ گل بہادر کا معاہدہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد بنوں جیل سے ملنے والی ”کمک“ کے بعد اپنی طاقت منوانا چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں