شیخ روحیل اصغر اور ملک وحید کی حمایت کا اعلان

May 09, 2013

لاہور (پ ر) این اے 124 اور پی پی 146 کوٹلی پیر عبدالرحمٰن بوہڑ والی گرا¶نڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے این اے 124 کے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ جلسہ میں پی پی 146 کے امیدوار حاجی ملک محمد وحید اور مسلم لیگ کے رہنما احسان قادری، کپتان فتح محمد، حاجی محمد عمران، چاچو شرافت، ملک اشفاق احمد، گلشن پارک سے حاجی محمد شریف اور علاقے کی دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئیڈیل ہوم سکیم کے صدر ظفر خلیل اور نائب صدر حاجی محمد رفیع کمبوہ، سیکرٹری احسان اسلم اور علاقہ کے دیگر معززین نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ 

مزیدخبریں