لاہور (پ ر) ق لیگ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے امیدوار چودھری سروش طاہر نے کہا ہے کہ 11 مئی کا دن ہماری فتح کا دن ہو گا۔ کارکردگی کی بنیاد پر عوام ہماری جماعت کو ووٹ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹا¶ن شپ لاہور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسیکو 1122 کا قیام، ٹریفک کنٹرول کے لئے وارڈن سسٹم، ر نگ روڈ کے منصوبے کا افتتاح، سرکاری سکولوں میں فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری جماعت کی کامیابی کا راز تھا۔