نئی دہلی (اے پی اے) بھارت نے پاکستان میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ریاست آندھرا پردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق 34 سالہ نثار احمد 2006ءمیں سری لنکا کے راستے بھارت میں داخل ہوا اور چھپ کر سات سال گزارے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، بھارتی حکام نے اس کو سری لنکا ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے اسے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔