نیپال: ایک کروڑ روپے کی جعلی بھارتی کرنسی لانے والا پاکستانی ائر پورٹ سے گرفتار، ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا

نیپال: ایک کروڑ روپے کی جعلی بھارتی کرنسی لانے والا پاکستانی ائر پورٹ سے گرفتار، ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا

کٹھمنڈو (اے پی اے) کھٹمنڈو میں پاکستانی کو ایک کروڑ روپے کی جعلی بھارتی کرنسی کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ نیپال پولس ترجمان کیشو ادھیکاری نے بتایاکہ 48سالہ شیخ محمد فرقان منگل کے روز تی بھون ہوائی اڈے پر جیسے ہی قطر ایر لائنز کے طیارے سے اترا اسے ایک کروڑ روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔ ضبط کی گئی ایک کروڑ روپے کی یہ جعلی کرنسی حالیہ دنوں میں نیپال میں جعلی بھارتی کرنسی کی سب سے بڑی ضبطی میں سے ایک ہے۔ مسٹر ادھیکاری نے مزید بتایا کہ کٹھمنڈو کے مضافات کے رہائشی نور اللہ میں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو محمد فرقان کے نیپالی ساتھیوں میں سے ایک ہے۔ پاکستانی شہری دوحہ سے آرہا تھا اور سوٹ کیس کے تلے میں اس نے یہ کرنسی چھپا رکھی تھی۔
جعلی کرنسی / پاکستانی گرفتار

ای پیپر دی نیشن