رتوڈیرو (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءممتاز بھٹو نے گڑھی خدا بخش بھٹو اور رتوڈیرو میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گڑہی خدا بخش بھٹو خاندان کی شاخ کا مرکز ہے جس کو زرداریوں اور بھٹو خاندان کے غداروں نے اقتدار حاصل کرنے کی سیڑہی بناکر لوٹ مارکا مرکز بنایا ہوا ہے جب بھٹو شہید کو پھانسی دی گئی تب میں اکیلا پنڈی سینٹرل جیل کے دروازے پر کھڑا تھا باقی جیالوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچالی تھیں۔ ممتاز بھٹو نے مزید کہاکہ اس حلقہ انتخاب میں جیالے ہمیشہ پولنگ والے روز دھاندلی کے بل بوتے پر اور پولنگ عملے کی حمایت سے الیکشن جیتتے آئے ہیں 1990کے الیکشن میں جب دھاندلی کرتے ہوئے ایک افسر پکڑا گیا تو اس نے بتا دیا تھاکہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے تھے اور ہر پولنگ پر دھاندلی ہوگی جس کے بعد ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ ممتاز بھٹو نے پارٹی ورکروں اور اپنے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ پر ہوشیار رہنے کی ہدایت کی جلسہ سے نواب امیر بخش بھٹو، سردار علی نوازخا ن گھانگھرو، ضیاءاحمد جلبانی نے بھی خطاب کیا۔
ممتاز بھٹو
جیالوں نے بھٹو کو اقتدارکی سیڑھی بناکر لوٹ مارکا مرکز بنایا ہوا ہے، ممتاز بھٹو
جیالوں نے بھٹو کو اقتدارکی سیڑھی بناکر لوٹ مارکا مرکز بنایا ہوا ہے، ممتاز بھٹو
May 09, 2013