پرامن انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے: صدر زرداری

کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرامن انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجےح ہے، 11 مئی کو عام انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہےں۔ صدر نے بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ نے صدر کو بلوچستان میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہو گی جو جماعت الےکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، اسے اقتدار آئےنی طرےقے سے منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائےں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے تمام متعلقہ ادارے اےک دوسرے سے رابطے مےں رہےں تاکہ پرامن ماحول میں ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکےں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...